• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، دو قتل، 50 سالہ شخص کی لاش برآمد

راولپنڈی، ٹیکسلا (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 5افراد جان کی بازی ہارگئے۔ایک نوجوان کوقتل اور اس کے دوساتھیوں کوزخمی کردیاگیاجب کہ ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔تھانہ ویسٹریج کو خورشید انور کے مطابق اسدعلی نے بتایا کہ رینج روڈ پر زریاب اور ایک نامعلوم موٹرسائیکل پر جب کہ دوسرے موٹرسائیکل پر3 نامعلوم اشخاص آ گئے۔زریاب موٹر سائیکل سے اتراتوعمیر نے پوچھاکہ آپ نے مجھے فون پرگالیاں کیوں دیں ۔ زریاب غصے میں آگیا اور اپناپسٹل نکال لیا۔ میرے 25 سالہ بیٹےاحمد بلال نے اسے منع کیاتوزریاب نے احمد بلال ،عمیر، سہیل پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہو گئے ۔ احمد بلال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ روات کوسید ذوالقرنین حسین شاہ نے بتایاکہ میرے چھوٹے بھائی سیدشہبازعلی کو گاڑی نمبر اے ایم ایچ 435نے ہٹ کیا جو ہسپتال میں چل بسا۔ تھانہ صادق آباد کو وسیم احمد نے بتایا کہ میں اپنے بھانجے طیب طارق کے ساتھ اپنے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اسی دوران ایک ڈمپر نے انتہائی تیز رفتاری غفلت سے موٹرسائیکل کو ہٹ کیا جس طیب طارق شدید زخمی ہو کر چل بسا ۔ادھر تھانہ بنی کے علاقہ سے ملنے والی 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ،پولیس کے مطابق مرنے والے کی شناخت نہیں ہوسکی ،وہ بظاہر نشئی معلوم ہوتا ہے۔ تھانہ ٹیکسلا کےعلاقہ میں تاجر کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیاگیا۔ذرائع کے مطابق چھوٹی پھاٹک کے قریب کپڑے کے تاجر نعیم اللہ نے اوباش شخص کومنع کیاکہ خواتین کو نہ چھیڑو جس پر ملزم نے چھریوں کے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے ملزم کو پکڑکراس کی مرمت کرنے بعد پولیس کے پہنچنے پرا س کے حوالے کردیا۔
اسلام آباد سے مزید