اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں گراں فروشی کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے 410 کارروائیاں کر کے 77 افراد گرفتار، 18دکانیں سیل اور 2 لاکھ 58 ہزار روپے جرمانہ وصول کر لیا ۔ گراں فروشی کرنے والی 18 دکانیں سیل کر دی گئیں ۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے مختلف رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور ہدایت کی کہ معیاری اشیاء کی دستیابی ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ دوسری طرف پی ڈبلیو ڈی روڈ سے خریداری کرنے والوں کی شکایات کا ازالہ نہ ہو سکا۔