راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نےکہا کہ ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ یقینی بنائیں۔ یوم علیؓ کے جلوس کے روٹس اور اس کے اطراف کے علاقوں میں مکمل نگرانی کی جائے۔ حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔ سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے کہا کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے جلوس کے منتظمین پر زور دیا کہ وہ طے شدہ وقت اور روٹ کی مکمل پابندی کریں۔