اسلام آباد (خبرنگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے محکمہ ڈاک میں 2023 میں بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے بارے حکومتی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا ۔ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے حکومت کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سفارشات کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزاروں کی جانب سے محمد عمیر بلوچ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ ابتدائی دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے درخواست گزاروں کیخلاف کوئی بھی منفی کارروائی روکتے ہوئے سیکرٹری مواصلات اور ڈی جی پاکستان پوسٹ سے جواب طلب کر لیا۔ مزید سماعت 29 مئی کو ہو گی۔