• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20سماج دشمن پکڑے گئے، منشیات، اسلحہ، 6موٹرسائیکل برآمد

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں سے 20سماج دشمن پکڑے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کو گرفتار کرکے6پستول ،35کارتوس رائفل برآمد کر لئے۔ تھانہ ائرپورٹ پولیس نے پتنگ فروش سے 70پتنگیں اور 4ڈوریں برآمد کر لیں۔ آراے بازار پولیس نے منشیات سپلائر سے ایک کلو500گرام چرس برآمد کی ۔ روات پولیس نے4 رکنی بائیک لفٹر گینگ سے 6 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔اسلام آبادپولیس نے بھی آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے ا ن کے قبضہ سے 1,280گر ام ہیر وئن،98گر ام آئس، چار پستول اور ایک رائفل برآمدکرلی۔
اسلام آباد سے مزید