اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ کی رات تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔ جڑواں شہروں کے بعض حصوں میں رات سوا آٹھ بجے شروع ہونے والی بارش تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔ ادھر ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بارش کے دوران جب گرج چمک ہو رہی ہو تو اس دوران موبائل کا استعمال ترک کر دینا چاہئے۔ اس دوران موبائل کا استعمال خطرناک ہو سکتا ہے ۔