• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ادویات سپلائی انکوائری، سنٹرل پروکیورمنٹ کمیٹی ممبران تفتیش کیلئے طلب

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) ایف آئی اے نے پولی کلینک ہسپتال میں جعلی ادویات کی سپلائی کی انکوائری میں سنٹر ل پروکیورمنٹ کمیٹی کے ممبران کو تفتیش اور بیان ریکارڈ کرانے کیلئے 20مارچ کو طلب کرلیا ۔ ایف آئی اے نے جعلی ادویات کی سپلائی کا مقدمہ درج کیا ہوا ہے۔ نجی فرم نے خط میں واضح کیا تھا کہ ان کے نام سے سپلائی کی گئی پراڈکٹ ان کی تیار کردہ نہیں ہے اور سپلائر بھی ان کا ڈسٹری بیوٹر نہیں ہے۔ سنٹرل پروکیورمنٹ کمیٹی کے ممبران میں وزارت صحت اور پولی کلینک ہسپتال کے افسران شامل ہیں جنہیں متعلقہ ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید