اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ نون کے علاقے 26 نمبر چونگی سے پشاور جانے والی بس میں سوار 40سالہ خاتون بس کی اڈے سے روانگی کے تھوڑی دیر بعد ہی حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جا ملی۔ خاتون کے ساتھ 4 سالہ بچہ بھی تھا۔ ایک گھنٹے بعد متاثرہ خاندان نے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا جس پر خاتون کی لاش پشاور منتقل کر دی گئی ۔