• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ایک دوشیزہ اور نوعمر لڑکے سمیت تین افراد کو اغواکرلیاگیا۔ تھانہ ائرپورٹ کوآسیہ شاہین نے بتایا کہ میر ا بہنوئی اسد کامران عمر 23سال جو کام کے سلسلے میں 17مارچ کو بیکر ی پرگیا مگر لا پتہ ہو گیا۔تھانہ ائرپورٹ کو نگہت سلطانہ نے بتایا کہ سائلہ کی بیٹی (ح) عمر 16 سال کو کوئی نامعلوم شخص اغواء کر کے لے گیا۔ تھانہ ائرپورٹ کو طاہر مسعود نے بتایاکہ میرا بھانجا عمر 15سال صبح11بجے سے لاپتہ ہے۔
اسلام آباد سے مزید