ملتان(سٹاف رپورٹر) انرویل ڈسٹرکٹ 340 کی سابق چیئرمین رضوانہ تبسم درانی نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان میں غریب ونادار اور معذور افراد کو افطاری کرانا ایک ثواب عظیم ہے، ہم بڑے بڑے لوگوں کو افطار کراتے ہیں،معذور افراد کا خیال رکھنے میں ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی جانب سے مین سٹریم آفس میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر چیئرمین انرویل ڈسٹرکٹ 340 رضوانہ ملک ڈی جی کے کلب کی صدر مسز صالحہ پاشا اور مین سٹریم کے صدر نادر خان نے بھی خطاب کیا، آخر میں رضوانہ تبسم درانی نے معذور افراد میں عید گفٹ تقسیم کیے ۔