ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش کی ہدایات پر شہر کے اہم فلائی اوورز پر لائٹس کی تنصیب کا عمل جاری ہے،اس سلسلے میں کلمہ چوک بہ طرف آرٹس کونسل فلائی اوورز لائٹس کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے، اسی طرح کلمہ چوک بہ طرف کچہری فلائی اوورز لائٹس کی تنصیب جاری ہے، رات کے اوقات میں لائٹس خوبصورت نظارہ پیش کر رہی ہیں،ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لائٹس کی تنصیب کا دائرہ و سیع کریں گے اور دیگر مقامات پر بھی لائٹس لگائی جائیں گی۔