• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی پارک کی واٹرسپلائی لائن ایک سال سے لیک، سڑکیں ندی ، نالوں میں تبدیل،علاقہ مکینوں کا احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر)شاہ رکن عالم کالونی کے بلاک نزد سٹی پارک کی واٹرسپلائی لائن گزشتہ ایک سال سے لیک ہے،باربار نشاندہی کے باوجود اس کی مرمت کے لئے اقدامات نہیں کئے جارہے ،جس کی وجہ سے پورے علاقے کی سٹرکیں ندی ،نالےکا منظر پیش کررہی ہیں ،جبکہ نشیبی علاقے اور پارک سے ملحقہ جگہیں گندے تالاب اور دلدل کی شکل اختیارکرگئے ہیں ،جو آئے روز حادثات کو موجب بن رہے ہیں ، مگر واسا حکام نے اس سنگین مسئلہ پر چشم پوشی اختیارکررکھی ہے ، اس پر گزشتہ روز علاقہ مکینوں نے واسا انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،جس کی قیادت عزیز شاہ نے کی ،مظاہرہ میں درجنوں افراد نے شرکت کی اور واسا حکام کی بے حسی کے خلاف نعرہ بازی کی انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ، ڈی جی ایم ڈی اے ،کمشنروڈی سی ملتان سے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کانوٹس لیا جائے۔
ملتان سے مزید