ملتان(سٹاف رپورٹر)عید قریب، شہر کے مختلف علاقوں ابدالی روڈ ،کینٹ ،گلگشت،نیو ملتان،ممتاز آباد،چوک فوارہ وغیرہ کے علاقوں میں کام کرنے والے ٹیلرز نے دکانوں پر"ہائوس فل "کے بورڈ آویزاں کر دیئے ہیں اور کپڑوں کے آرڈر لینا بند کر دیئے ہیں۔ اس حوالے سے ابدالی روڈ کے ایک ٹیلرماسٹر سے بات کی گئی تو انہوں کی جنگ کو بتایا کہ عید الفطر کی آمد قریب ہے اور آرڈرز کی بھرمار ہے جس کو پورا کرنے کے لئےوقت درکار ہو تا ہے اور لیبر اس کے لئے تیار نہیں ہوتی۔