• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں پانچ فراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں پانچ فراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،شاہ شمس پولیس نے ملزم سراج احمد سے 20لیٹر شراب ،نیوملتان پولیس نے ملزم محبوب علی سے 10لیٹر شراب، بی زیڈ پولیس نے ملزم طارق سے 4لیٹر شراب جب کہ قادر پورراں پولیس نے ملزم جاوید اور شعیب سے 90لیٹر شراب برآمد کرلی ، پولیس نے مشکوک موٹرسائیکل سوار ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ،نیوملتان پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک موٹرسائیکل سوار ملزم سیف الرحمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا  ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،قطب پور پولیس نے ملزم شہزاد عرف بلو سے پسٹل جب کہ ملزم فیضان سے پسٹل برآمد کرلیے، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے اغواو زیادتی کے مختلف واقعات کے الزام میں دو نامزد   اور دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،مخدوم رشید پولیس نے جعلی بوتلیں بھر نے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا  جب کہ  پولیس نے جھوٹی اغوا کی درخواست دائر کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید