• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی شریعت عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قرار دیدیا

اسلام آباد ( رپورٹ:، رانامسعود حسین) وفاقی شریعت عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قرار دیدیا،وفاقی شرعی عدالت نے صوبہ خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں خواتین کو وراثتی جائیداد کے حق سے محروم رکھنے سے متعلق ʼʼچادر وپرچی ʼʼ کی رسم کو غیر شرعی و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کے مرتکبین کے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور کہا کہ وراثتی جائیداد سے محروم کرنا ملکی قوانین کے بھی خلاف ، چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان کی سربراہی میں جسٹس خادم ایم شیخ، جسٹس ڈاکٹر سیدمحمد محمو انور اورجسٹس امیر محمد پر مشتمل فل کورٹ بنچ نے بدھ کے روز فوزیہ جلال شاہ کی شرعی درخواست کی سماعت مکمل ہونے کے بعد21 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا ہے ،جسے جسٹس ڈاکٹر سیدمحمد محمو انور نے قلمبند کیا ہے ،عدالت نے اپنے فیصلے میں قراردیا ہے کہʼʼ چادر اور پرچی ʼʼجیسی روایات قران و سنت میں خواتین کو دئیے گئے حقوق کے خلاف ہیں،خواتین کو سماجی دبائو کے تحت وراثتی جائداد سے محروم کرنا اسلامی احکامات اور ملکی قوانین کے خلاف ہے۔

اہم خبریں سے مزید