اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ حجاج کو منیٰ اور عرفات میں ابھی تک جگہ الاٹ نہیں ہوسکی جس کے باعث 70 سے 75 ہزار پرائیویٹ حجاج کا حج کوٹہ ضائع ہونےکا خدشہ موجود ہے۔ایک بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ 89ہزار پرائیویٹ حجاج کیلئے منیٰ اور عرفات میں جگہ کی الاٹمنٹ کا مسئلہ پرائیویٹ حجاج آرگنائزیشن او روزارت مذہبی امور میں اختلاف کے باعث پیش آیا ہے۔