اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) دنیا بھر میں 20مارچ کو نوروز کا بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے۔ نوروز قدیم تہوار ہے جو بنیادی طور پر ایران اور دیگر فارسی تہذیب سے منسلک ممالک میں منایا جاتا ہے۔ یہ نیا سال مغربی ایشیا، وسطی ایشیا، قفقاز، بحیرہ اسود کے خطے، بلقان اور جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک میں گزشتہ 3000سال سے روایتی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔ نوروز فارسی شمسی ہجری کیلنڈر کے مطابق 20 یا 21 مارچ کو آتا ہے جب سورج خط استوا کو عبور کرتا ہے اور شمالی نصف کرہ میں بہار کا آغاز ہوتا ہے۔