کراچی( نمائندہ خصوصی) متحدہ عرب امارات قونصلیٹ کراچی کے تعاون سے اماراتی ہلال احمر کی جانب سے کئی ہزار خاندانوں مین راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بدھ کو اماراتی قونصلیٹ کے عملے نے کراچی سی ویو پر معیاری افطاری تقسیم کی۔ اماراتی قونصلیٹ کے عملے اور اماراتی حلال احمر کی جانب سے مستحقین اور راہ گیروں کے لیے ساحل کنارے افطار کی تقسیم کی گئی۔ افطار باکسسز کی تقسیم کا سلسلہ شہر کے نواحی علاقوں میں بھی جاری ہے۔ قونصل جنرل امارات کراچی ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا ہے کہ سندھ کے ساتھ ساتھ خیرپور، سانگھڑ، سکھر، گوادر اور پنجگور سمیت کئی شہروں میں بغیر کسی وقفے کے روز افطاری غیر و مستحق افراد میں پیش کی جاتی ہیں ہماری کوشش ہے کہ نیکی کے مہینے میں ہر ایک کے چہرے پر خوشی کا سبب بنے۔