• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر بلدیات سندھ نے ڈی جی کے ڈی اے کے تمام احکامات منسوخ کردیئے

کراچی(طاہر عزیز۔اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے الطاف گوہر میمن کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار،وزیر بلدیات و چیئرمین گورننگ باڈی کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) سعید غنی نے کے ڈی اے میں یکم جنوری 2025 سے اب تک کے وہ تمام تبادلہ و تقرریاں و دیگر احکامات جو چیئرمین گورننگ باڈی یا وزیر بلدیات سندھ کی اجازت کے بغیر جاری کئے گئے ہیں ان کو فوری طور پر منسوخ کردیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ڈی جی تعیناتی کے بعد سے بعض فیصلوں میں وزیر بلدیات کو اعتماد میں نہیں لیتے تھے اور یکطرفہ اقدام کئے چلے جا رہے تھے جس پر اب مجبورا وزیر بلدیات کو ایکشن لینا پڑا اور ان کے تمام آرڈرز کو منسوخ کردیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید