اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے2025کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے شجرکاری مہم کے دوران چاروں صوبوں ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں4کروڑ17لاکھ پودے لگائے جائیں گے ، وزیراعظم نےکہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئےگی، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ 10ممالک میں شامل ہے ، پوری قوم اور بالخصوص نوجوان اور کسان بڑھ چڑھ کر شجر کاری مہم میں حصہ لیں۔ بدھ کو وزیر اعظم ہائوس میں ایک تقریب کے دوران وزیراعظم نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغازکیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہاشجرکاری سے بیماریوں اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شجر کاری کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔