• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: ہائی اسٹریٹس پر دباؤ 2024ء میں بھی برقرار رہا، روزانہ 35 دکانیں بند ہوئیں

فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا
فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا 

برطانیہ کی ہائی اسٹریٹس پر دباؤ گزشتہ برس بھی برقرار رہا اور سال بھر میں روزانہ 35 دکانیں بند ہوئیں۔

مالیاتی فرم پرائس واٹر ہاؤس کی رپورٹ کے مطابق 2024ء میں مجموعی طور پر بند ہونے والے ریٹیل اسٹورز، لیثرر وینیو اور سروسز آؤٹ لیٹ کی تعداد 12 ہزار 804 رہی جبکہ 9 ہزار 2 نئے اسٹورز بھی کھلے اس طرح 3 ہزار 804 دکانوں کا وجود یکسر ختم ہو گیا تاہم یہ صورتِ حال 2023ء کی نسبت بہتر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023ء میں مجموعی طور پر 14 ہزار 801 دکانیں بند ہوئی تھیں، 2024ء میں 2023ء کے مقابلے میں نئے اسٹور بھی کم کھلے، 2023ء میں نئے اسٹورز کی تعداد 9 ہزار 138 تھی جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 9 ہزار 2 رہی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 171 نئے گروسری اسٹور کھلے کیونکہ بڑی سپر مارکیٹس اپنے چین اسٹور کھولنے پر توجہ دے رہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال 105 نئی کافی شاپس کھلیں جبکہ بینکس اور فنانشل سروسز فرمز کا زیادہ تر بزنس آن لائن منتقل ہونے کے باعث ان کی 396 برانچیں بند ہوئیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید