• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار ،پولیس کے مطابق پل بلیل پر ایس ایچ او مظفر آباد دیگر ملازمین کے ہمراہ موجود تھے کہ دو مشکوک موٹرسائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل بھگاکر لے گئے ،پولیس نے مشکوک افراد کا تعاقب کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی اور موٹرسائیکل چھوڑ کر قریبی باغ میں گھس گئے، پولیس نے حق حفاظت جوابی فائرنگ کی کچھ دیر بعد فائرنگ کا تبادلہ رکا تو ایک ملزم جس کی شناخت یونس کے نام سے ہوئی تھی زخمی حالت میں پایا گیا جو ساتھی کی گولی کا نشانہ بن کر زخمی ہواتھا جبکہ دوسرا ساتھی فیاض فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا زخمی کو طبی امداد کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا اور فرار ساتھی کی گرفتاری اور اندراج مقدمہ کی کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید