• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریکٹر ٹرالی اور کوسٹر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ٹریفک حادثے میں زخمی خاتون دم توڑ گئی، 2 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹیل ٹائون لنک روڈ ٹول پلازہ کے قریب بدھ اور جمعرات کی شب ٹریکٹر ٹرالی اور کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں نامعلوم شخص جاں بحق،کوسٹر ڈرائیور 40سالہ عمیر زخمی ہوگیا ،دریں اثنا قائد آباد پل پر گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں زخمی 70سالہ عائشہ بی بی زوجہ سعید احمد جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی ، علاوہ ازیں شارع فیصل ائیر پورٹ وائر لیس گیٹ کے قریب سے 45سالہ عرفان ، گارڈن لیاری ایکسپریس وے پل کے اوپر سے40سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاشیں ملیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید