• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم علیؑ پر حکومت و ادار ے سکیورٹی کے سخت انتظامات کریں، ایم ڈبلیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدرباقر عباس زیدی نے کہا ہےکہ یوم علی ؑمنانے کا مقصد مظلوم کی یادمنانا ہے، 21رمضان المبارک کو ملک میں بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس عزاء و جلوس نکالے جائیں گے اس حوالے سے حکومت و سیکورٹی اداروں سے سخت سکیورٹی کی اپیل کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہائوس صوبائی دفتر میں پریس کانفرنس میں کیا ،انہوں نے  20رمضان جمعے کو فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید