کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان کے سوشل میڈیا پر نجی چینل کے سابق ڈائریکٹر نیوز کو ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے گرفتار کر لیا۔ صحافی فرحان ملک کے خلاف گزشتہ تین ماہ سے یہ انکوائری جاری تھی جمعرات کو ان کو سائبر کرائم کراچی میں بیان دینے کے لیے طلب کیا تھا۔ بعد میں ڈائریکٹر سائبر کرائم کے احکامات پر سب انسپیکٹر ذیشان نے مقدمہ نمبر 25/ 25 درج کر کے ان کو باضابطہ گرفتار کر لیا۔