• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے پریم یونین کاتنخواہوں کی ادائیگی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان ریلوے پریم یونین سی بی اے لاہور ڈویژن کے زیر ا ہتمام ڈی ایس آفس کے باہر ٹی ایل اے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٹی ایل اے سٹاف کی 3 ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں ادا کی جائیں جن میں انجینیرنگ اور ديگر سٹاف شامل ہیں۔ مظاہرے سے صدر فیاض احمد شہزاد ، خضر حیات بیگ ،جمیل ملک ریاض آسی ،حاجی عزیز مدنی مہر سرور اور دیگر نے خطاب کیا ۔بعد ازاں انتظامیہ کی جانب سے جلد ادائیگی کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔
لاہور سے مزید