• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

89 گرانفروش گرفتار، غیر معیاری کھانوں پر ریسٹورنٹ سر بمہر

اسلام آباد (ایوب ناصر خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں گراں فروشی کے خلاف 591 کارروائیوں میں 6 دکانیں سیل، 89 گراں فروش گرفتار اور ایک لاکھ 92 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا، غیر معیاری کھانوں کی فراہمی پر معروف ریسٹورنٹ سیل اورچھ کو جرمانے کئے گئے ۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ناقص آئل اور ایکسپائر اشیاء تلف کر دیں، دوران چیکنگ 40 فوڈ پوائنٹس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس بھی جاری کئے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کا کہنا ہے کہ ناقص آئل میں فرائنگ اور خراب گوشت کی بنا پر معروف ریسٹورنٹ کو سیل کیا گیا۔ سحری اور افطار میں تمام فوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ جاری ہے۔
اسلام آباد سے مزید