کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ن لیگ کی وفاقی حکومت چولستان کینال سمیت 6کینال منصوبے پر آمرانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی اب سڑکوں پر بھی سندھ کا کیس لڑے گی ،پیپلز پارٹی سندھ نے سندھو دریائے پر 6کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25 مارچ منگل کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے وقار مہدی اور عاجز دھامرہ کے ہمراہ جمعے کے روز سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔نثار کھوڑو نے کہا کے پیپلز پارٹی کیجانب سے متنازعہ 6 کینال منصوبے کے خلاف 25مارچ منگل کو سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ریلیاں نکالی جائینگی اور احتجاجی مظاھرے کئے جائینگے۔