• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیما حیدر کی بیٹی کی پیدائش، سابق شوہر کا شدید ردعمل

کراچی (نیوز ڈیسک) شوہر کو چھوڑ کر بھارت جاکر شادی کرنے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر نے 18مارچ کو نوئیڈا کے کرشنا اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا، جو ان کے بھارتی شوہر سچن مینا کے ساتھ پہلی اولاد ہے، غلام حیدر نےبچی کو "ناجائز" قرار دیدیا، بھارتی حکومت سے اپنے چار بچوں کی حوالگی کا مطالبہ ۔ سیما کے سابق شوہر غلام حیدر نے اس خبر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے بچی کو ’’ناجائز‘‘ قرار دیا اور ان کی شادی کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھائے۔ غلام حیدر نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ سیما نے ان سے باقاعدہ طلاق نہیں لی اور اس کا نیا رشتہ غیر قانونی ہے۔ انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے چار بچوں کو ان کے حوالے کیا جائے۔دوسری جانب، سچن مینا اور ان کے اہل خانہ نے نومولود بیٹی کی آمد کا جشن منایا اور قانونی مشیر اے پی سنگھ نے بھی جوڑے کو مبارکباد دی، جس پر غلام حیدر نے سخت تنقید کی۔
اہم خبریں سے مزید