• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر برادری کو زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، میئر پشاور

پشاور (وقائع نگار)میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے ریونیو بڑھانے اور تاجر برادری کو کیپٹل میٹروپولیٹن کی جانب سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی بھر پور کوشش جاری رہے گی ‘ گذشتہ روز میئر پشاور کی زیر صدارت ایک اجلاس کا انعقا دکیاگیاتھا جس میں ڈی جی وقاص علی شاہ ڈائیریکٹر ایچ آر اویس راحت علی شاہ، پراپرٹی سیکشن آفیسرز، چیئرمین کمیٹی جس میں ملک طارق جاوید، نور غلام آفریدی، شاہ فیصل، چیئرمین ارشاد خان موجود تھے، اجلاس میں پہلے ایجنڈے میں علی احمد شنواری بمقابلہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور" کے مقدمہ کی روشنی میں جائیداد کے دیرینہ تنازعہ کے مذاکرات‘ تصفیہ پر تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ دوسر ے ایجنڈے میں رقبہ کے پلاٹ کی جانچ کرنا، محکمہ ریونیو کی طرف سے مختلف وقتوں میں مقرر کردہ ریٹ کے ساتھ ساتھ بات چیت کے ذریعے طے شدہ پر تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ تیسرے ایجنڈے میں تمام سابقہ نرخوں کی تشخیص اور جائیداد کے مالک سے گفت و شنید اور باہمی رضامندی سے ایک معقول شرح ترتیب دینے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
پشاور سے مزید