• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ رمضان المبارک کے آخری عشرے کیلئے ٹریفک پلان تشکیل

پشاور(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کیلئے ٹریفک پلان تشکیل دیدیا۔ جس کے تحت سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکار تین شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے تاکہ شہر میں بلا تعطل ٹریفک کی روانی یقینی ہو۔ اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ایف ایم ریڈیو 88.6 اور یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پلان کے تحت 4 ایس پیز 12 ڈی ایس پیز اور 1000سے زائد ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں اس کے علاوہ 54 چپس رائیڈرز ہیں جو اپنے اپنے سیکٹرز میں پٹرولنگ کرینگے اور 18فورک لفٹرز ہیں جو نو پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں کیخلاف کاروائیاں کرینگے۔
پشاور سے مزید