راولپنڈی( خصوصی نمائندہ) امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب کا یوم شہادت ہفتہ کو عقیدت و احترام کیساتھ منایاجائیگا۔ اس موقع پر امامبارگاہوںمیں مجالس عزا ہوں گی اورتابوت وعلم برآمدکیے جائیں گے ۔ واہ کینٹ میں انجمن معصومیہ کے زیراہتمام جلوس تابوت کی برآمدگی کی مرکزی مجلسِ شہادتِ سے سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی کی شہادت نصرتِ اسلام اور شدتِ عدل و انصاف کا شاخسانہ تھا۔ انہوں نے کہا وطنِ عزیز میں عدل و انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سیرتِ علی سے استفادہ کیا جائے ۔