• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (نیوز ایجنسی) شدید علالت کا شکار پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی اشرف طائی کی طبیعت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی، اہلیہ ثمینہ شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اورگورنر سندھ نے مدد نہیں کی، اہلیہ نے دعائوں کی درخواست کردی، ثمینہ شاہ کے مطابق ان کے شوہر اشرف طائی کے علاج معالجہ پر خطیر رقم خرچ ہورہی ہے اور اسپتال کی بھاری واجب الادا رقم ادا کرنا محال ہوگیا ہے، اعلی حکام اور ذمہ داران توجہ دیں۔ بلڈ پریشر اور شوگر میں مبتلا 77 سالہ اشرف طائی سانس لینے میں تکلیف کی بنا پر نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید