کراچی(اسٹاف رپورٹر)صاحبزادہ فرحان کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت پشاور نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کوئٹہ کو 126رنز سے شکست دیدی۔لاہور بلوز نے اسلام آباد کو7 وکٹوں سے ہرادیا۔ملتان میں صاحبزادہ فرحان نے صرف 72 گیندوں پر14 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے 162 رنزبنائے۔پشاور نے20 اوورز میں ایک وکٹ پر239 رنز بنائے ۔کوئٹہ کی ٹیم جواب میں 113 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عبدالواحد نے46 رنز اسکور کیے۔