اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی اور صو بائی بیو رو کریسی کیلئے اہم خبر،MCMCکورس کیلئے 53افسر نامزد،نامزد افسروں کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس ، ان لینڈ ریونیو ، انفارمیشن گروپ ،ریلوے ،خیبر پختونخو ا اور بلوچستان حکومت سے ہے ،وفاقی اور صو بائی بیو رو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ سرکاری افسران کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس(MCMC) کیلئے نامزد افسران میں مزید ردوبدل کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ریکٹر، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی، لاہور کو ارسال کردہ مراسلے کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں 7 اپریل 2025 سے 13 جون 2025 تک شیڈول 43ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کیلئے 53 افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے جبکہ 5 افسران کے تربیتی سٹیشنز تبدیل کئے گئے ہیں۔ جن افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے اُن میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے میونسپل کمشنر سکھر، حکومت سندھ، زین العابدین میرانی، حکومت بلوچستان کی مس عاصمہ ثناءاللہ، ڈی ایس، بورڈ آف ریونیو، حکومت سندھ، ظہور علی، حکومت بلوچستان میں تعینات نجیب اللہ ترین اور ایڈیشنل سیکرٹری، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، حکومت خیبرپختونخوا، عدنان فرید، پولیس سروس آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر این پی اے اسلام آباد، دانیال احمد جاوید، حکومت پنجاب میں تعینات احمد ارسلان، ایس پی سی ٹی ڈی پنجاب لاہور کے محمد وقار عظیم، اے آئی جی، سی پی او پنجاب، لاہور عمارہ شیرازی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد عبدالوہاب، آفس مینجمنٹ گروپ کی سیکشن افسر کابینہ ڈویژن اسلام آباد سحرش مزاری، سیکشن افسر فنانس ڈویژن محمد عمیر، سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن واثیقہ وحید، سیکشن افسر عاشج لقمان حفیظ اور منظور علی شاہ، ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران غلام فرید، سلمان نوید، قاسم رضا چدھر، عالیہ خورشید، عامر یاسین، سائرہ خان، عامر اسلم، سیماب ظفر، ثناء غوث، محمد انیق الزمان خان، رومیسہ طاہر، غلام افضل، ریلوے گروپ میں ڈی پی او پاکستان ریلویز، ملتان نبیلہ اسلم، انفارمیشن گروپ کے افسران میں حماد الرحمن قیصر، شازم اختر، محمد افضل کولاچی، امداد علی، وزارت داخلہ کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر، فنانس ونگ، سی ڈی اے مدثر یعقوب بٹ، فارن سروس آف پاکستان کے سید علی رضا شاہ، حکومت کے پی کے سے انور زیب، اعزاز اللہ، نعمت اللہ، پلواشہ رحمان، ڈاکٹر کاشف نذیر، محمد عمران خان، آفتاب حیدر، سکندر خان، حکومت سندھ کے افسران یار علی شاہ، سجاد حیدر قادری، ذوالفقار علی منگریو، غلام فاروق سومرو، حکومت بلوچستان کے افسران میں او ایس ڈی نصر اللہ اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد فاروق ترین شامل ہیں، اضافی نامزد کئے گئے تمام افسران کو 7 اپریل 2025 کو متعلقہ تربیتی مراکز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔