کابل(جنگ نیوز)افغانستان کی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم ختم کردی۔طالبان کی جانب سے یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں ہی امریکی وفد نے کابل کا دورہ کیا تھا۔طالبان اور امریکی وفد کے درمیان کابل میں اہم ملاقات میں امریکی خصوصی ایلچی برائے مغوی افراد ایڈم بوہلر اور زلمے خلیل زاد شامل تھے، اس وفد نے اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں جس کے بعد طالبان نے امریکی شہری جارج گلیزمن کو رہا کیا تھا۔