ملتان(سٹاف رپورٹر ) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر و خانقاہ حامدیہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی اور خانقاہ دارلنعمت کے سجادہ نشین پیرزادہ سیدطلحٰہ حسین رضوی نے کہا ہے کہ حضرت علیؓدور خلافت تاریخ اسلام کا سنہری دور ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے پاکستان کے زیراہتمام حضرت علیؓ کی یاد میں جامع مسجد کوثر میں منعقدہ مرکزی سالانہ حیدر کرار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقعے پر ہدیہ نعت و منقبت بھی پیش کیا گیا، کانفرنس میںعمائدین و اکابرین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی،تقریب کے اختتام پر مفتی محمد عثمان پسروری نے ملکی ترقی وقومی سلامتی کے لیے خصوصی دعاکروائی۔