ملتان( سٹاف رپورٹر) فاتح خیبر حضرت علیؓ اسلام کی شان ہیں، آپؓ نے عدل و انصاف کی عظیم مثالیں قائم کیں، اہل ایمانقیامت تک آپؓکے فیض سے سیراب ہوتے رہیں گے، ان خیالات کا اظہار مقررین نے میلاد فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام انجمن سرکار مدینہ چوک شاہ عباس ملتان کے دفتر میں منعقدہ مولائے کائنات سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سیمینار کی صدارت میلاد فائونڈیشن کے صدر زاہد بلال قریشی نے کی، سیمینار سے ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر، اقبال یوسف نقشبندی، علامہ حامد الرحمٰن حامدی سلطانی، حاجی اقبال عادل قادری، شیخ اظہر حسین اور ڈاکٹر طیب ملک سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا جب کہ مولانا محمد اختر سعیدی، محمد عارف عمر، ڈاکٹر اکرم شاد، سردار نوید حسین جراح، قاری سیف اللہ چشتی، شیخ محمد شفیع اور ملک محمد عادل سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے سیمینار میں شرکت کی۔