• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورانتظامیہ کا گرانفروشی اور نرخنامے کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن

پشاور(جنگ نیوز) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں پشاور انتظامیہ نے گرانفروشی، کم وزن روٹی کی فروخت، ناقص صفائی اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری رکھا۔ اس حوالے سے رمضان المبارک کے پہلے اور دوسرے عشرے کے دوران مختلف علاقوں میں 16,733 کاروباری مراکز کا معائنہ کیا گیا جن میں خلاف ورزیوں پر 738 مقدمات درج اور 1237 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا اور 2,424 کاروبار مراکز کو سیل کرتے ہوئے 2,984,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 7,613 دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی۔دورانِ معائنہ قصاب، نانبائی، سبزی و پھل فروش، کریانہ اسٹورز، ہوٹل مالکان، دودھ فروش اور دیگر کاروبار کو چیک کیا گیا۔
پشاور سے مزید