• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بخشوپل، فریقین میں فائرنگ سے بچہ جاں بحق، راہ گیر زخمی

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے بخشوپل میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے دکان میں بیٹھا 14سالہ بچہ جاں بحق جبکہ راہگیر شخص زخمی ہوگیا۔ گزشتہ روز تھانہ خزانہ پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے عبدالوہاب ولد عاف خان سکنہ بخشو پل ناساپہ نے بتایاکہ وہ اپنے 14سالہ بھائی حمزہ کے ہمراہ دکان واقع ٹاپو ناساپہ بخشو پل میں موجود تھا، اس دوران فریقین ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کررہے تھے جس سے حمزہ سر پر گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر احمد علی ولد زرین خان عرف چن بابو ساکن بخشوپل بھی زخمی ہوگیا۔بتایاجارہاہے کہ زبانی تکرار پرفریقین میں فائرنگ ہوئی ۔ پولیس نے ملزمان نثار اور حمید ساکنان بخشوپل کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے ۔
پشاور سے مزید