• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتِ مسلمہ کی زبوں حالی حماقتوں اور غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے، جواد نقوی

لاہور (خبرنگار ) تحریک بیداریٔ امتِ مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے یومِ علی ؓ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہادت تاریخِ اسلام کا وہ المناک واقعہ ہے جس نے امت کو ایک عظیم رہنما اور عدل و ہدایت کے ستون سے محروم کر دیا۔انہوں نے امامِ عالی مقام ؓکی سیرت کو ایک مکمل ضابطۂ حیات قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پوری زندگی عدل و انصاف، تقویٰ، شجاعت اور اسلامی اقدار کی پاسداری کا عملی نمونہ تھی ۔ علامہ سید جواد نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ امتِ مسلمہ کی زبوں حالی مسلسل حماقتوں اور غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے۔
لاہور سے مزید