راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 31موٹرسائیکلوں ، طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،13افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔ ہفتہ 22مارچ کو پی آراوبرانچ اسلام آبادکی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں ڈکیتی ،رابری ،سٹریٹ کرائم اور چوری کی کل 6وارداتیں ہوئیں جن میں شہری 3موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ آبپارہ ،تھانہ کوہسار اور تھانہ ہمک کے علاقوں سے ایک ،ایک موٹرسائیکل چوری ہوا،سٹریٹ کرائم کی اکلوتی واردات تھانہ کوہسار کے ایریامیں ،رابری کی واحد واردات تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں ہوئی جب کہ تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں ہی ایک ڈاکہ ماراگیا،دیگر شہربھر میں پولیس کاراوی چین ہی چین بیان کررہا تھا۔تھانہ رتہ امرال کے علاقہ محلہ حافظ آبادمیں 2نامعلوم ملزمان ارسلان کی ایزی پیسہ شاپ سے اسلحہ کی نوک پر 14 موبائل اور 60ہزار روپے ،تھانہ بنی کے علاقہ سید پوری گیٹ کے قریب 2موٹرسائیکل سوار اسد شمس سے زبر دستی 24ہزارروپے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ حاجی چوک میں محمد ذیشان کی دودھ کی دکان سے 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر 2موبائل اور70ہزار روپے ، فاروق اعظم روڈ پر3نامعلوم ملزمان حق نواز کی رہائش گاہ میں داخل ہوئے اور زبردستی 80ہزارروپے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ چوہڑچوک میں4موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر احمد بلال سے 38ہزار500روپے،تھانہ ریس کورس کے علاقہ ڈھوک بنارس میں 2موٹرسائیکل سوارڈیلیوری بوائے علی نواز سےگن پوائنٹ پر 56ہزار 164 روپے کمپنی کی کیش اور 2ہزار روپے اس کی ذاتی رقم ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ غنی پلازہ کے قریب3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرسردار شہزاد سے موبائل اور 2ہزارروپے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ گلریزمیں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر خرم سجاد سے موبائل 20 ہزارروپے مالیت کے پارسل اور 50 ہزار روپے نقدی ،تھانہ دھمیال کے علاقہ چکری روڈ پر 2نامعلوم ملزمانمحمد صادق شیخ سے اس کا موٹرسائیکل،موبائل اور پرس جس میں 350 روپے ،شناختی کارڈ، آرمی ریٹائرکارڈ، 2 اے ٹی ایم کارڈ اور دوسرے کارڈ ،ٹینچ بھاٹہ میں 2موٹرسائیکل سوارجواد نثار سے موبائل،3 ہزار روپے اورشناختی کارڈ چھین کر فرار ہو گئے ۔کمرشل مارکیٹ میں دوران خریداری محمد حسیب کا موبائل اور 20ہزار روپے ،کمرشل مارکیٹ میں انصار عباس کاموبائل،سیدپور روڈ پر منیر کی ورکشاپ سے 3 موبائل ،15ہزارروپے اور کپڑے مالیتی 2ہزارروپے ،صادق آباد میں محمد رضوان کالیپ ٹاپ اور موبائل ،عاطف سلیم بٹ کی گاڑی سے لیپ ٹاپ،موبائل اور 3لاکھ روپے ،ڈھوک جمعہ میں مجا ہد فرید کی دکان سے تالے توڑ کر 10ہزار روپے اورسامان مالیتی10ہزار روپے،چکلالہ سکیم تھری میں راشد حسین کے گھر سے 3لاکھ روپے اور انعامیبانڈ زمالیتی ایک لاکھ پانچ ہزار روپے،جراہی سٹاپ کے قریب تہذیب الحسن راجہ کے گھرسے 45 ہزار روپے، 2 طلائی انگوٹھیاں اور ایک لاکٹ سیٹ وزنی ڈیڑھ تولہ ،اڈیالہ روڈ پر محمد آصف کے گھرسے 2 موبائل فون ،اس کی بیوی کا شناختی کارڈ اور50 ہزار روپے ،بندہ نگیال میں سجاد علی کی دکان کے تالے توڑ کردو لاکھ روپے ،میزائل موٹر کی تار کے دو بنڈل ، شاور واش روم سیٹ ، بیسن مکسچر اور دیگرسامان ،جادہ گاؤں میں قمر جاوید کے ڈیرے سےسولر سسٹم ، ایک انورٹر، انجن کے2 چک وال ، 3 گارڈر آہنی چوری کرلئے گئے ۔