راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں یکم سے 20رمضان تک ایک ہزار 678 دکاندار وں کوگراں فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا، رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ مکمل ہونے پر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے جاری کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ٹیموںنے 20 روزوں میں 11 ہزار 329 کارروائیاں کیں،اس دوران 42 دکانوں کو غیر معیاری و مہنگی اشیاء بیچنے پر سیل کر دیا گیا۔گراں فروشوں کو مجموعی طور پر 27 لاکھ 44 ہزار 500 روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔ڈی سی اسلام آباد نے کہاکہ رمضان بازاروں میں کوالٹی و قیمت پر کسی صورت سمجھوتہ ممکن نہیں۔