• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت علی المرتضیٰ ؓکا یوم شہادت منایا گیا، مجالس عزا اور ماتمی جلوس

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)ہفتہ21رمضان المبارک کو امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ مجالس عزا منعقد ہوئیں ماتمی جلوس نکالے گئے جن میں تابوت ذوالجناح علم کے تبرکات بھی شامل تھے ۔ راولپنڈی کامرکزی ماتمی جلوس عزاخانہ مبارک بانو موہن پورہ سے نکالا گیا جس میں میں سربراہ تحریک نفاذفقہ جعفریہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے شرکت کی اور تبرکات کی زیارت کی ۔ اس موقع پر میڈیانمائندوں اور عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علی اسلام میں روح بن کر دوڑتا ہے ،یہی جذبہ حیدر ہی بدرو حنین سے لیکر فتح مکہ تک اور پھر آنے والی صدیوں میں ہر بر اعظم پر پر چم اسلام لہرانے کا سبب بنا۔ علامہ مقدسی نے کہاکہ عزاداری سید الشہداء پر پابندیوں پر ہم کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ انہو ں نے پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کیخلاف پروپیگنڈوں کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں ۔سازشوں کے ذریعے پاکستان پر دہشت گردی مسلط کی جارہی ہے ،واحد عالمی اسلامی قوت دہشت گردی کا شکار ہے، ملکی سلامتی کے اداروں کے لوگ اپنی جانیں پیش کررہے ہیں ،پوری قوم پاک فوج وسیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔پارا چنار میں راستوں کو کھولا جانا چائیے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عمل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت کے جاری کردہ متنازعہ یکساں نصاب تعلیم اور عزاداری پر بے جا پابندیوں کو منسوخ کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید