• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ ٹین کاری پلیسمنٹ ڈرافٹ آج ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ ٹین کاری پلیسمنٹ ڈرافٹ پیر کو ہوگا۔ فرنچائزز کسی وجہ سے عدم دستیاب کھلاڑیوں کی جگہ نئے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی ۔ کئی کھلاڑی نیشنل ڈیوٹی اور نجی مصروفیات کے باعث دستیاب نہیں ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ فرنچائزز جزوی طور پر عدم دستیاب کھلاڑیوں کے متبادل لیں گی ۔ پشاور زلمی ناہید رانا اور کراچی کنگز لٹن داس کے متبادل کھلاڑی لے گی۔ رسی وین ڈر ڈوسن مارک چیپمین اور کین ولیمسن چند میچز کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ پشاور زلمی کاربن بوش کی جگہ پورے سیزن کے لیے کھلاڑی کا انتخاب کرے گی ۔ پی ایس ایل 11 اپریل سے شروع ہو گی ۔

اسپورٹس سے مزید