کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان انڈر-23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا، جو 6 سے 10 اپریل تک کراچی میں ہوگی۔ کراچی میں اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر عدنان اسد نے کہا کہ چیمپئن شپ میں 32 ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔ بھارت کے کھلاڑیوں نے کوالیفائی نہیں کیا، بھارت کے آفیشلز پاکستان آئیں گے۔ رینکنگ کی بنیاد پر پاکستان کے نور زمان اور حمزہ خان ایکشن میں ہونگے۔ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ۔