• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے تمغہ امتیاز سے ہاکی کو فروغ ملے گا، کپتان شکیل بٹ

کراچی( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا ہے کہ  حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز ملنا میری زندگی کی بڑی کامیابی ہے، میرے ایوارڈ سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔ اتوار کو گورنر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب سلیم حیدر سے تمغہ امتیاز وصول کرنے کے بعد جنگ سے فون پر بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ایوارڈ سے قومی کھیل کو ترقی اور فروغ دینے میں مدد ملے گی،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری رانا مجاہد علی خان نے عماد شکیل بٹ کو مبارکباد دی۔ 

اسپورٹس سے مزید