• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیارت میں یوم پاکستان کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد

کوئٹہ(اے پی پی)ملک بھر کی طرح زیارت میں بھی یوم پاکستان کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جسمیں پرچم کشائی، سلامی دستہ، فلیگ مارچ اور سکولوں اور کالجوں میں تقریبات کا انعقاد شامل ہے۔پرچم کشائی کی تقریب قائداعظم ریزیڈنسی میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی تھے جن کے ہمراہ ایف سی 155ونگ کے میجر افنان اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ذکااللہ درانی نے قا ئد اعظم ریزیڈنسی پر پرچم کشائی کی اور پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ڈپٹی کمشنر ذکاء اللہ درانی نے کہاکہ یوم پاکستان منانے کا مقصد اس دن کو اس عہد کے ساتھ منانا ہے کہ وطن عزیز کی خاطرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ ہمارے بزرگوں نے عظیم قربانیوں کی بدولت پاکستان کو حاصل کیا، پاکستان کی خوشحالی کے لیے ہمیں مل کر عملی طور پر جدوجہد کرنی ہوگی۔
ملک بھر سے سے مزید