• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کوٹیز و آرکیالوجی میں عبدالفتح شیخ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں ڈائریکٹر کلچر اعجاز شیخ اور زاہد عباس اخوند کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کوٹیز و آرکیالوجی میں عبدالفتح شیخ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست میں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست گزار کےموقف کو رد کرتے ہوئے عبدالفتح شیخ کی تعیناتیترقیاں اور وفاق سے سندھ حکومت میں منتقلی کو جائز قرار دے دیا۔اپنے حکم نامہ میں عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ کولکھاہےکہ آرکیالوجی ونگ کے سینئر ترین آفیسر کو ایک ہفتہ میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کوٹیز و آرکیالوجی کا چارج دیا جائے،عدالت میں درخواست کی سماعت کے دروان چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے سیکرٹری سروسز سندھ اور سیکرٹری ثقافت، سیاحت ،نواردات و آرکائیو سندھ نے عدالت میں جمع کرائی اپنی رپورٹ میں بتایا ہےکہ عبدالفتح شیخ اس وقت آرکیالوجی ونگ میں سب سے سینئر آفیسر ہیں،محمد اقبال کلہوڑو کی ڈویژنل بینچ نے اپنے فیصلہ میں چیف سیکرٹری سندھ حکم دیا ہےکہ وہ ایک ہفتہ کے اندر ڈائریکٹر جنرل کلچر،ٹوریزم،نواردات و آرکائیو میں متعلقہ ونگ کے سینئر ترین آفسران کو اضافی چارج دیں اورمستقل تعیناتی کے عمل کو 3ماہ میں مکمل کرکے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جائے ۔
ملک بھر سے سے مزید