استنبول (اے ایف پی) ترکیہ میں اپوزیشن کی مرکزی جماعت سی ایچ پی کی جانب سے کروائی گئی علامتی پرائمری ووٹنگ میں استنبول کے معزول میئر امام اوغلو کو ڈیڑھ کروڑ ووٹ پڑ گئے، یہ با ت میونسپلٹی کی جانب سے بتائی گئی ۔ یہ امام اوغلو کیلئے بڑے پیمانے پر عوامی حمایت کا مظہر ہے۔ میونسپلٹی نے بتایا کہ ڈیڑھ کروڑ ووٹوں میں سے ایک کروڑ 21لاکھ سے زائد ووٹ یکجہتی کے طور پر انہیں ملے ہیں۔